علماء دیوبند اور ان کے علمی آثار
প্রত্যেক বিষয়ের উপর আকাবেরে দেওবন্দ এর লিখিত পুস্তিকা সমূহের লিষ্ট
✍ علماء دیوبند نے تفسیرقرآن ، شرح حدیث ، اصول فقہ ، فقہ حنفی ، فرائض ، توحید وعقائد، سیرت وآداب ، اوردیگر علوم وفنون میں ، نیز فرق باطلہ ،عیسائیت ، ملاحده ، دہریت ، قادیانیت ومرزائیت ، شیعہ وروافض ، نیز دین متین کی حفاظت ، مبتدعین کی رد ، اور غیر مقلدین کی بعض سینہ زوریوں کی تردید میں جو کتابیں تالیف کی ہیں ان کی تعداد دو ہزار سے زائد ہیں ، جن میں چهوٹے رسائل سے لے کر کئ کئ جلدوں پر مشتمل ضخیم کتابیں شامل ہیں ، اور یہ مقدار صرف اکابر ومشائخ کی تالیفات کی ہے ، دارالعلوم دیوبند کے دیگر فضلاء و منتسبین کی تالیفات مزید برآں ہیں ، ان تمام کتابوں کی صرف نام کی تفصیل کے لیئے بهی ایک مستقل کتاب ودفتر درکار ہے ، ان اکابر میں سے صرف ایک مصنف حكيم الأمـة مجدِد المـلة حضرت الإمـام أشرف على تهانوى نورالله مرقده کی تصنیفات ایک ہزار سے زائد ہیں ، ان میں سے بعض کتابوں کی دو ۲ سے لے کر باره ۱۲ تک جلدیں ہیں ، یہاں تک کہ حكيم الأمـة رحمه الله کثرت تالیفات میں شیخ جلال الدین سیوطی رحمه الله سے بهی فائق ہیں ، اور اگر میں یہ کہوں تو کوئی مبالغہ نہیں ہو گا کہ حكيم الأمـة رحمه الله کی کتابیں اتقان وتحقیق میں شیخ سیوطی رحمه الله کی کتابوں سے بهی فائق ہیں ، ہاں شیخ سیوطی رحمه الله کی وسعت معلومات اور حیرت افزا تبحر بهی مُسَلم ہے ، اور حكيم الأمـة رحمه الله کی کتابیں اردو اور عربی دونوں میں ہیں ، پهر ان تالیفات کے علاوه حكيم الأمـة رحمه الله کے وه مواعظ وملفوظات بهی ہیں ، جن میں بہت سے علوم ومعارف اور بلند پایہ تحقیقات ہیں ، اب میں صرف اکابر علماء دیوبند کی کتب کا اجمالی تذکره کرتا ہوں
❖ قرآن مجید سے متعلق علماء دیوبند کی علمی آثار
1 = ترجمة القرآن بزبان اردو . شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی رحمه الله ، اس پر عجیب وغریب فوائد تحریر کرنے کا سلسلہ شروع کیا تها مگر اس کی تکمیل نہ ہو سکی
2 = تکمله فوائد شیخ الهند . شیخ الإسلام شبير أحمد عثماني رحمه الله ، سوره آل عمران اور سوره مائده سے آخر قرآن تک
3 = تفسیر بیان القرآن ۱۲حصص . حكيم الأمـة أشرف علي تهانوي رحمه الله ، یہ مبارک تفسیر نفائس جلیلہ وفوائد قَیّمہ اور انتہائی نادر ابحاث پر مشتمل ہے ، اور اردو زبان میں لکهے گئے اہم تفاسیر میں سے ہے
4 = خلاصة تفسیر بیان القرآن . حكيم الأمـة أشرف علي تهانوي رحمه الله
5 = فتح المنّان فی تفسیر القرآن . مولانا عبدالحق دہلوی دیوبندی رحمه الله ، یہ تفسیر آٹھ ضخیم جلدوں میں اردو وعربی دونوں زبانوں کے أبحاث پر مشتمل ہے
6 = ألبیان فی علوم القرآن . یہ بهی مولانا عبدالحق رحمه الله کی عمده کتاب ہے
7 = مُشكِلات القرآن . إمام العصر الشيخ أنورشاه الكشميري ، یہ کتاب عربی زبان میں ہے، انتہائی اعلی ابحاث پر مشتمل ہے
8 = إعجاز القرآن . شيخ الإسلام شبير أحمد عثماني ديوبندي رحمه الله
9 = ترجمه قرآن مع فوائد تفسیریه . اردو زبان میں ، مولانا عاشق الہی میرٹهی رحمه الله
10 = حاشیه تفسیر البیضاوی . عربی زبان میں ، مولانا عبدالرحمن اَمروہی رحمه الله


